ایم نائن پر موٹر وے پولیس کی ریس لگاتے 2موٹرسائیکلسٹ گروپ کے 14افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

532

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم نائن پر موٹر وے پولیس کی ریس لگاتے دوموٹرسائیکلسٹ گروپ کے خلاف کارروائیک کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم نائن بحریہ ٹان سے پہلے موٹروے پولیس کراچی بیٹ کے سب انسپکٹر رانا کاشف اور سب انسپکٹر دانش شکیل اوور اسپیڈنگ کیمرہ چیکنگ پر مامور تھے کہ ان کو 14 موٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کرتے اور روڈ پر گزرنے والی دوسری ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہوئے انتہائی لاپرواہی اور غفلت آمیز ڈرائیونگ کرتے نظر آئے جن کے آگے آگے ایک ہونڈا سوک کار نمبر PFU445 لیڈ کر رہی تھی۔ افسران نے رکنے کا اشارہ دیا مگر نہیں رکے ۔

وائرلیس کمیونیکیشن کے ذریعے افسران نے اپنے کنٹرول کو اطلاع دی آگے ٹول پلازہ کراچی پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس حنیف عارف ہمراہ آپریشن آفیسر عدنان شاہ ،انسپکٹر قمبر شاہ ،سب انسپکٹر عبدالوہاب ،سب انسپکٹر عبدالحنان نے مذکورہ موٹرسائیکلسٹ اور کارسوار کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن گڈاپ میں 279 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرادیا ۔ڈی ایس پی حنیف عارف نے بتایا کہ یہ دو گروپ پر مشتمل گینگ ہے۔

ایک حنیف پٹھان گروپ اور دوسرا شکیل ہائی وے گروپ۔ یہ ایم نائن پر آکر تیزرفتاری سے بائیک چلاتے ہیں اور شرط لگاتے ہیں ان کی ایسی حرکات سے ایک تو قانون کی رٹ چیلنج ہوتی ہے دوسرا تمام روڈ یوزرز کے لیے باعث پریشانی و حادثے کا سبب بن سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کی ویڈیو رکارڈنگ کرلی ہے ہم کو ہیلپ لائن 130 پردوسرے روڈ یوزر بھی ایسے عناصر کی نشاندہی اور شکایات کرتے ہیں اور یہ خود بھی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی حادثے سے دوچار کر سکتے ہیں