تنظیم اساتذہ کراچی کانمائندہ وفد سندھ تعلیمی کانفرنس میںشرکت کرے گا

114

کراچی (پ ر)تنظیم اساتذہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اتوار 23فروری مہران آرٹس کونسل حیدرآباد میں منعقد ہونے والی سندھ تعلیمی کانفرنس میں اساتذہ کا ایک وفدصدرتنظیم اساتذہ کراچی شفیق الرحمن عثمانی کی قیادت میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا ۔ کا نفرنس سے شاہنواز فاروقی،آفاق کے ڈائریکٹر شاہد وارثی،تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم ،پروفیسر انواراحمدزئی بھی خطاب کریںگے۔