بھتا خوری کے الزام میں شرافی گوٹھ پولیس کے 4 معطل

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر یوں سے بھتالینے والے شرافی گوٹھ پولیس کے چاراہلکاروںکو معطل کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ اور کورنگی صنعتی ایریا کے علاقوں میں موٹرسائیکل سوار اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی شہری سے رشوت وصولی کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے ایس ایس پیز ملیر اور کورنگی کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی اقدامات کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ میں عوام کیخلاف اقدامات اُٹھانے یا انہیں ہراساں اور پریشان کرنیوالے افسران اورجوانوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ایسی کالی بھیڑوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاجس کے بعدایس ایس پی کورنگی وملیر نے مبینہ رشوت وصولی میں ملوث ہیڈ2 کانسٹیبل چن محمد، محمد اعظم اور 2کانسٹیبل عامرشہزاد اور صدرالدین کومعطل کر کے ایس پی گڈاپ محمد اعظم جمالی کو ان کے خلاف تحقیقات کرنے احکامات جاری کردیے ، واضح رہے کہ معطل کیے گئے پولیس اہلکاروں کی ایک ڈیو وائرل ہوئی تھی جس میںان کو شہریوں کو روک کر مختلف بہانوں سے رشوت وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔