محکمہ جنگلات کوغیر رجسٹرڈ اراضی لینڈ رجسٹرڈ میںاندراج کی ہدایت

168

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر جنگلات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہسید ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات اور ریونیو ڈپارٹمنٹ مشترکہ طور پر پروٹیکٹیو فاریسٹ کی 25 لاکھ ایکڑ کے قریب نوٹیفائیڈ زمینوں کا بھی لینڈ رجسٹرڈ میں اندراج مکمل کرے تاکہ اس زمین کو بھی محفوظ کیاجاسکے۔ وزیر جنگلات نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ آف ریونیو میں اندراج کے بعد اب یہ زمینیں کسی کو بھی الاٹ نہیں ہوسکتیں اور کسی اور کا حق ان پر قائم نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلات کے افسران کی دن رات کاوشوں کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کی ریزروو فاریسٹ کیٹگری میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے لینڈ یوٹیلالائزیشن ڈپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں تاریخی اضافہ کیا گیا ہے یعنی 1892 ء تا 2019 تک محکمہ جنگلات سندھ کی ریزروو فاریسٹ کیٹگری میں زمین کا محکمہ لینڈ یوٹیلالائزیشن کے ریکارڈ میں اندراج صرف 6 لاکھ ایکڑ تک تھا جبکہ محکمہ جنگلات کے افسران کی بہترین پرفارمنس اور کاوشوں کے نتیجے میں گزشتہ دو تین ماہ کے دوران 4 لاکھ 21 ہزار ایکڑ ہوگیا ہے اور حق تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ریاض وگن، چیف کنزرویٹر اعجاز احمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن فرید الدین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔