ـ7 گھنٹے نیند کرنیوالے بہتر تعلیمی کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہیں‘تحقیق

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ7 گھنٹے سونے والے نوجوان9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ امریکی جریدے میں برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند کے دورانیے طلبہ کی تعلیم اور صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین نے پرائمری اور ثانوی جماعت کے1724 طلبہ پر تحقیق کی جس کے مطابق7 گھنٹے سونے والے13 سے19 سال والے طالب علم9 گھنٹے سونے والے طالب علموں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے طالب علموں کو نیند کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ10 سال کی عمر والوں کو9 سے ساڑھے9 گھنٹے، 12 سال والوں کو 8 سے ساڑھے8 گھنٹے اور16 سال کی عمر والے طالب علموں کو7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔