دنیا بھر کی طرح اسکاوٹوں کا عالمی دن(کل) منایا جائے گا

400

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسکاوٹوں کا عالمی دن(ہفتہ) 22فروری کو منایا جائے گا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یہ دن ساتھ منایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں اسکاوٹس اپنے ضلعی اوریونٹوں و گروپوں کے ہیڈ کوارٹرز میں تقاریب منعقد کرتے ہیں،

امسال بھی اسکاوٹس تقاریب منعقد ہونگی جس میں بانی اسکاوٹ تحریک لارڈ بیڈن پاول کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گاسندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے محمد صدیق میمن آڈیٹوریم میں صبح 10بجے ڈسٹرکٹ ساوتھ ڈی ایم سی اسکولوں کے اسکاوٹس کے مابین ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوگا،

جبکہ اس روز کھڈا لیاری میں روز ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت اورپٹنی اسکاوٹس گروپ کے تحت بھی تقاریب منعقد ہوں گی،

علاوہ ازیں مرکزی پروگرام سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی تربیتی مرکز گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ہوگی۔رات 8 بجے ہونے والے کیمپ فائر میں سندھ بھر کے منتخب اسکاوٹس شریک ہونگے اور لارڈ بیڈن پاول کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔