پی ایس ایل 5؛ کراچی کو آج پشاور کا چیلنج درپیش 

605

کراچی/لاہور:  پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو آج ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کو جمعے کے روز دو میچز کھیلے جائیں جائیں گے دوپہر 3بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان کنگز کو جمعے کے روز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کا سامنا کرنا ہے جبکہ رات 8بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت  عماد وسیم کریں  گے  دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، کیمرون ڈیلپورٹ، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، محمد رضوان،افتخار احمد، بولنگ میں مچل میکلینگان اور لیام پلنکٹ کی خدمات میسر ہیں۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کررہے ہیں جبکہ ان کے نائب وہاب ریاض ہونگے ایونٹ کے ٹاپ پرفارمر کامران اکمل، ٹام بینٹن، شعیب ملک، ٹام بینٹن سے مزین ہے، آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اور لیام ڈاسن سمیت حسن علی جیسے پیسرز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اب تک کراچی کنگزابھی تک ایک بھی فائنل نہیں کھیل سکی ہے جبکہ  پشاور زلمی نے 3 بار فائنل میں رسائی حاصل کی ایک بار ٹائٹل جیتنےمیں کامیاب ہوئی۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹکراؤہوگا، گزشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر رہنے والی میزبان ٹیم نئے کپتان سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی،فخرزمان، سلمان بٹ، کرس لین، محمد حفیظ سے بڑے اسکور کی امیدیں ہوں گی، پیس بیٹری شاہین آفریدی، حارث رؤف اورعثمان شنواری جیسے برق رفتار بولرز سے مزین ہے،سمت پٹیل آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ سیزن میں متعارف ہوئی ملتان سلطان کے کپتان شان مسعود ہونگے، ان کو رلی روسو، جیمز ونس، وائن میڈسن اور خوشدل شاہ کا ساتھ میسر ہوگا، آل راؤنڈر شاہد آفریدی، معین علی اور روی بوپارا بھی موجود ہیں،عمران طاہر لیگ اسپن کا جادو جگائیں گے۔

یاد رہے کہ ملتان نے گزشتہ سیزن کا اختتام پانچویں پوزیشن پر کیا تھا۔