گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کراوڈ مینجمنٹ یونٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈکا انعقاد کیا گیا

368

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کراوڈ مینجمنٹ یونٹ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈکا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ساتھ شرجیل کھرل تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساتھ کو سلامی پیش کی گئی۔ اہلکاروں نے مظاہرین سے نمٹنے کا شاندار عملی مظاہرہ پیش کیا

۔تقریب میں ایس ایس پیز انوسٹی گیشن ساتھ اور ساتھ ڈسٹرکٹ۔ کرنل پرویز اور کرنل ساجد ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن اور دیگر افسران وملازمان بھی موجود تھے۔قلندر رینجرز کی جانب سے دو ہفتے کا کراوڈ مینجمنٹ کورس 92 پولیس اہلکاروں کو کرایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساتھ نے قلندر رینجرز اور ڈی جی رینجرز سندھ جناب عمر احمد بخاری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھ زون کی کراچی میں ایک منفرد حیثیت ہے۔

یہاں کراچی پریس کلب ہے جہاں پورے سندھ سے لوگ اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آ تے ہیں۔ یہاں ریڈ زون ہے۔اھم تنصیبات ۔ مالیاتی ادارے ۔ قونصل خانے ہیں۔ ھمارے لیے ضروری تھا کہ ساتھ زون میں ایک ایسا پروفیشنل یونٹ ہو جو تمام ٹیکٹس جانتا ہو۔ ھمیں یہاں ضروت تھی ایک ایسے یونٹ کی جو مظاھرین کو پروفیشنل طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان کو منتشر کریے۔ اینٹی رائٹ دنیا کی کسی بھی فورس کا بنیادی کام ہے۔ کراوڈ مینجمنٹ یونٹ نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آ پ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔