امریکہ طالبان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،دفتر خارجہ

218

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان امریکہ طالبان معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے امریکہ طالبان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مذاکرات کا حامی رہا ہے،مذاکرات اور معاہدے میں پاکستان نے کردار ادا کیا،اور آگے بھی مسئلے کے حل کیلئے کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 29 فروری کو معاہدے پر دستخطوں کے منتظر ہیں،یقین ہے کہ معاہدے کے بعد انٹرا افغان مذاکرات بھی شروع ہونگے،اس سے افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوگی اور خطے میں استحکام پیداآئے گا۔