پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کا سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ

1052

ریٹائرڈ ایمپلائز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے لئے جاری جدوجہد کے سلسلے میں آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سپریم کورٹ رجسٹری میں آمد کے موقع پر پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ سینکڑوں ملازمین نے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین ریٹائرمنٹ واجبات کی 2013 سے عدم ادائیگی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے انہوں چیف جسٹس آف پاکستان واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرنے کے مطالبات پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے اس موقع پر ملازمین کی جانب سے اپیل بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی

جس میں واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لینے اور ادائیگی کے احکامات صادر کرنے کی درخواست کی گئی ۔مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم کے رہنماجناب فاروق ستار اور پیپلز پارٹی کے رہنما جناب نجمی عالم بھی شریک ہوئے اورمظاہرین کے مطالبات کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔مظاہرے کی قیادت ایمپلائز یونٹی کے کنوینر عبدالوحید، راﺅ ذوالفقار، مرزا مقصود، نذیر جان، نمیر اعظم۔شیخ محمد ہاشم نے کی