ضلع غربی میں فور میگا پکسل کے 8,248 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ضلع غربی میں فور میگا پکسل کے 8,248 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ، جس کاآغازپاکستان بازار تھانے کی حدودسے کیا جائے گا،

ضلع غربی پولیس کے ترجمان کے مطابق کیمروں کی تنصیب شادی ہالوں ،ہوٹلوں، اسکولوں، موبائل فون مارکیٹوں، پیٹرول پمپوں ،مساجد پوسٹ آفیس میں ترجیحی بنیادوں کرنے کے ساتھ ساتھ عام سڑکوں اور دیگر مقامات پر بھی کی جائے گی،

تمام کیمرے کارروباری تنطمیوں اور رہائشیوں کی مشاورات اور رابطہ کاری کے ساتھ نصب کیے جائیں گے تاکہ سیکورٹی کے بارے میں ان کے تحفظات سے نمٹا جا سکے،

پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ضلع میں گٹکا ماوے کے خلاف ایک کامیاب مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں گذشتہ دو ماہ کے دوران اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث 422 افراد کی گرفتاری کیا گیا، منشیات کے عادے105 افراد کو پکڑ کر بحالی مراکز میں بھیج دیا گیاان منشیات فروشوں اور عاملوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔