پی ایس ایل،کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی

225

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز  نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو10رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز  نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

اوپنر بابراعظم  نے  78 اور کپتان عماد وسیم  نے 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

پشاور زلمی کے حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم 202رنز ہدف کے تعاقب میںمقررہ20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان  پر 191 رنز ہی بناسکی ۔ لیام لیونگ اسٹون 29 گیندوں پر 54 رنز بناکر ناقابل  شکست رہے ، ڈیرن سیمی 20 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے عمید آصف اور کرس جارڈن  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں سب سے زیادہ 78 رنز اسکور کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔