ڈی کے مارٹ نے آن لائن پھل اور سبزی کی ترسیل کا آغاز کردیا،

941

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)ضلع شرقی میں ڈی کے مارٹ کی ویب سائٹ کے زریعے پہلے روز 50سے زائد شہریوں کو آن لائن پھل اور سبزی کی ترسیل کی جاچکی ہیں۔ڈی کے مارٹ کے سی او دانش خان نے جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کے کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق 21فروری بروز جمعہ سے ضلع شرقی میں آن لائن پھل اور سبزی کی ترسیل شروع کردی گئی ہے،اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری سروس کا فیچر متعارف ہونے کے پہلے روزآرڈر کے مطابق50 سے زائدصارفین تک اشیاء کی ترسیل کردی ہے،

پہلے روز سب سے زیادہ شہریوں نے اسٹوبری کے آڈر بک کرائے ہے، ہماری آن لائن سروس کے زریعے اسٹوبری سرکاری نرخ140روپے فی ڈبہ کے حساب سے فراہم کی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کے رہائشیwww.dkmart.pk کی ویب سائٹ کے زریعے آزمائشی طور پر21تا 29فروری 2020تک کم از کم300روپے تک اپنا آرڈرآن لائن بک کرسکتے ہیں،جس کے تر سیلی چارجز100روپے ہیں،جبکہ3سو روپے سے زائد پھل اور سبزی کی خریداری پر ترسیلی چارجز میں اضافہ ہو جائے گا،

ڈی کے مارٹ کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور واٹس ایپ نمبر1170037 0317 پر پورے ہفتے کے لئے پھل اور سبزی کے آرڈر کرسکتے ہیں،اب ضلع شرقی کے شہری گھر بیٹھے ایک کلک پرسرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش منگوا سکیں گے جب کہ ترسیل کے علاوہ کوئی اضافی چارجز بھی عائد نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے تعاون سے ڈی کے مارٹ نے پھل اور سبزیاں گھر پہنچانے کی ایپ متعارف کرادی ہے، فریش آن لائن، ہوم ڈلیوری سروس فی الحال ضلع شرقی میں متعارف کروائی گئی ہے، ابتدا میں پھلوں اور سبزیوں کی مختلف اقسام کو فریش آن لائن آرڈر میں شامل کیا گیا ہے،

آرڈر دینے کے لیے صارفین کو ”ڈی کے مارٹ پی کے‘‘ کی ویب سائٹ سے فریش آن لائن کا انتخاب کرکے اپنا علاقہ منتخب کرنا ہوگا اور پھر فہرست سے اپنی پسند کی اشیاء منتخب کر کے مقدار داخل کرنا ہوگی، مجموعی بل اسکرین کے اوپری حصے پر ظاہر ہوگا جس کے بعد آرڈر گھر پر ڈیلیور ہوجائے گا اور کیش میں ادائیگی کی جاسکے گی،

صارف موجودہ اور ماضی کے آرڈرز سے متعلقہ معلومات بھی ہماری ایپ میں دیکھ سکیں گے، اس سروس کے ذریعے صارفین کو سرکاری نرخوں پر اشیا گھر بیٹھے مل جایا کریں گی اور وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بھی بچت ہوگی،کمشنر کراچی کی ہدایت پر گراں فروشی روکنے کے لیے 21فروری 2020بروز جمعہ سے کو ”ڈی کے مارٹ پی کے‘‘ کی ویب سائٹ کو عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے،

”ڈی کے مارٹ“ کی ایپلی کیشن گوگل جلد ہی پلے اسٹور اور ایپل اسٹور دونوں پر مفت دستیاب ہوگی،اور بہت جلد شہر کے مزید اضلاع میں بھی آن لائن پھل اور سبزیاں کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا ۔