معروف کرکٹرز کرٹلے ایمبروز، سائمن ٹوفل کی عمیرثناء فاؤنڈیشن آمد

388

کراچی: دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر سائمن ٹوفل، سابق ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر کرٹلے امبروز،کمنٹریٹر بیری ولکسن نےعمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلسیمیا کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا،کرکٹرز نے ڈے کیئر سینٹر میں زیر علاج بچوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف انصاری،سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب انصاری کی دعوت پر پاکستان آئے  سابق کرکٹرز کرٹلے ایمبروز، سائمن ٹوفل اور بیری ولکنسن نے میڈیا کے بات  کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسمیا ایک موروثی مرض ہے، جس کی روک تھام کیلئے نوجوان نسل کو آگے آکر نہ صرف یہ کہ کردار ادا کرنا پڑے گا بلکہ ان بچوں کی زندگیوں کو برقرار رکھنے کے لیے خون کا عطیہ بھی کرنا پڑے گا۔

کرٹلے ایمبروز، سائمن ٹوفل اور بیری ولکنسن نے کہا کہ کراچی آکر اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی،پاکستانیوں کو ایسے بچوں کے بارے میں سوچنا چاہیےاوراس مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنی چاہیے.انہوں نے پاکستانی شہریوں سے تھیلے سیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کی بھی اپیل کی۔

دوسری جانب سابق آسٹریلین فاسٹ بولرسائمن ٹوفل نے مریضوں کیلئے خون بھی عطیہ کیا۔