عمر اکمل کا بکیز سے ملنے کا اعتراف

339

لاہور:کرکٹر عمر اکمل نے بکیز سے ملنے کا اعتراف کرلیا،بلے باز کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا گیا۔         

تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے اینٹی کرپشن ٹیم کو بتایا کہ بکیز سے ملاقات ایک نجی محفل میں ہوئی تھی، ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ ملاقات سے متعلق پی سی بی یا اینٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، جس پر بلے بازعمر اکمل اینٹی کرپشن ٹیم کے سوال پر مطمئن نہ کر سکے۔

نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو الزامات پر 14 دن کے اندر جواب دینا ہوگا اور اگر بلے باز  نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا تو کم سزا سے ان کی جان چھوٹ سکتی ہے، ورنہ انکار کی صورت میں عمر اکمل کا کیس اینٹی کرپشن ٹربیونل کو بھیجا جائے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کیے گئے، کرکٹر کے ماضی میں بھی اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔