مسافروں کی سہولت کے لیے سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

415

سول ایوی ایشن نے مسافروں کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو بہتر سہولت نہ دینے والے کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق مہنگی اشیاء، مسافروں سے بدتمیزی، اضافی رقم وصولی پر کارروائی ہوگی، سروسز پوری نہ کرنے پر 4 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

کنٹریکٹر کے خلاف مسلسل شکایات ملنے پر لائسنس بھی منسوخ کردیا جائے گا۔