عزیز آباد پولیس نے خواتین سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا،

244

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد پولیس نے خواتین سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے فیڈرل بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں خواتین سے کوٹ مار کر نے والے ملزم شان عرف شانی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شان عرف شانی نے گزشتہ برس 5 اگست 2019 کو یاسین آباد کے نزدیک ایک کار پر سوار دو خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی سونا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جدید ٹیکنالاجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے واردات کے دوران ملزم شان عرف شانی نے گزشتہ برس 5 اگست 2019 کو یاسین آباد کے نزدیک ایک کار پر سوار دو خواتین سے اسلحہ کے زور پر نقدی سونا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور ان کے والد نے ایس ایس پی سینٹرل کو فون کرکے ذاتی طور پر عزیز آباد تھانے کی پولیس کی کاروائی کی تعریف کی۔جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے متاثرہ فریق سے ملزم کی شناخت پریڈ سمیت مقدمے کی پیروی تک ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کردی ہے۔