سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی کوشش ناکام

316

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرزمین کی جانب فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل دانستہ منظم طور پر داغے گئے تھے جن کا مقصد مملکت کے شہروں اور اس کے شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، یہ عمل بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعا بیلسٹک میزائل جمع کرنے اور داغے جانے کا گڑھ بن چکا ہے لیکن عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔