اینٹی نارکوٹکس فورس،5خواتین سمیت 24ملزمان کو گرفتار کر کے 24کروڑ 30لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمدکرلی ،

284

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 24 مختلف کارروائیوں کے دوان5خواتین سمیت 24ملزمان کو گرفتار کر کے 24کروڑ 30لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی

، ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں 24مختلف کاروائیوںکے دوران 2730 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ،منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 24 ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا ،اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں،

برآمد شدہ منشیات میں 1634.136 کلوگرام چرس، 13.285 کلوگرام ہیروئن، 826 کلوگرام مارفین، 254 کلو گرام افیون اور 3.190 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن شامل ہے،برآمد شدہ منشیات کی ملکی سطح پر مالیت 24 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتی ہے