بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی طالبہ پر غداری کا مقدمہ درج

344

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف ایک تقریب میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی طالبہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے جوڈیشل حراست میں بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنگلورو میں ریلی کے دوران اسٹیج پر امولہی لیونا  نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو وہاں موجود  انتظامیہ نے طالبہ سے مائیک چھین لیا۔

اس دوران آل انڈیا مجلس اتحادل المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی بھی اسٹیج پر موجود تھے، طالبہ نے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ ہم آواز ہو کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا کہا۔

طالبہ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو اس سے مائیک چھین لیا گیا ، بعدازاں طالبہ نے ہندوستان زندہ کے بھی نعرے لگائے لیکن منتظمین نے پولیس کے ذریعے اسے نیچے اتار دیا۔

طالبہ پر ریاست سے غداری کا مقدمہ درج کرکے آج عدالت پیش کیا گیا تو اسے 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔