ٹنڈوآدم،سگ گزیدگی کے واقعے میں 6افراد شدید زخمی

138

ٹنڈوآد م ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں چار اسکول کے معصوم طالب علم ،ماں کو بچاتے ہوئے جبکہ راہگیر بھی سگ گزیدگی کے باعث خاتون و بچوں سمیت 6 افراد زخمی، تعلقہ اسپتال میں ویکسین نا پید ،میزان ہومن رائٹس کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم نیو سٹی میں اسکول سے چھٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے چار بچے ( طالب علم)پانچ سالہ دلبر،پانچ سالہ اکبر ، آٹھ سالہ بہادراور چار سالہ راجو پر کتوں نے حملہ کردیا۔ اس دوران دلبر کی والدہ کویتا اور ایک راہگیر بہادر علی نے بچانے کی کوشش کی تو کتوں نے انہیں بھی کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں تعلقہ اسپتال لایا گیا جہاں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث مرہم پٹی کر کے گھر روانہ کردیا گیا ۔میزان ہومن رائٹس کے صدر عارف انصاری ،چیئرمین کامران حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ اسپتال میں ویکسین نایاب ہو چکی ہیں۔ حکام بالا عملی اقدامات بروکار لاتے ہوئے جلد سے جلد تعلقہ اسپتال میں ویکسین فراہم کریں۔