لندن: سفید فام شدت پسند کا مسجد میں چاقو حملہ‘ مؤذن زخمی

464
لندن: مرکزی مسجد میں مؤذن پر حملہ کرنے والے شدت پسند سفید فام کو پولیس اہل کار قابو کیے ہوئے ہے‘ چھوٹی تصویر میں کرسی کے نیچے چاقو گرا نظر آ رہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت کی ایک مسجد میں مؤذن پر چاقو سے حملہ کرنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ ریجنٹ پارک کی مشہور مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب مؤذن ظہر کی نماز کے لیے اذان دینے کی تیاری کررہا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا،جب کہ بعدازاں پولیس کی تحویل میں اس نے جرم کا اقرار بھی کرلیا۔ حکام کے مطابق زخمی مؤذن کی عمر 70برس ہے اور اس کی گردن سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چاقو کے کئی وار کیے گئے۔ برطانوی مسلم کونسل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔