ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،

534

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر پولیس کی جانب سے بھٹائی کالونی میں عوام الناس و تاجر حضرات کے مسا ئل کے حل کے لئے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،کھلی کچہری میں ایس ایس پی کورنگی فیصل عبد اللہ چاچڑ، ایس پی ملیر ڈویزن طاہر نورانی،ایس ڈی پی او سکھن اور ایس ایچ او ابراہیم حیدری نے بھٹائی کالونی ویلیفیر کمیٹی کے عہدیدار وں و مختلف مکاتب فقر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل سنے اورانکے تمام شکایات و مسائل کو سنااور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پولیس کی موثر پٹرولنگ و پولیس چوکی بھٹائی کالونی جو کہ بند شدہ ہے کو کھولنے کی درخواست کی اور یہ بھی درخواست کی کہ ہمیں ابراہیم حیدری تھانہ کا فاصلہ 8 کلومیٹر ہے.اور علاقہ میں کوئی واردات ہوتی ہے تو بروقت پولیس نہ پہنچنے کی وجہ کی شکایات کیں.۔ایس ایس کورنگی /ملیر نے شرکاءکچہری کی شکایات سن کر ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر ہی کھلی کچہری میں موجود افسران کو موثر موٹرسائیکل و موبائل پٹرولنگ بڑھانے کے احکامات دیے.۔

شرکاءکو آگاہ کیا کہ ایس ایس پی علی رضا ایک ہفتہ میں عمرے کی ادائیگی سے واپس آجائیں گے اور ہم دونوں ملکر کیمیونٹی پولیس سینٹربھٹائی آباد کاافتتاح کریں گے.۔عوام الناس نے ایس ایس پی کورنگی/ ملیر کی جانب سے کھلی چہری منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیاگیا.۔شرکائءکھلی کچہری بھٹائی کالونی و تاجروں کی یونین کے عہدیداروں نے ایس ایس پی کورنگی/ ملیر کے تمام اقدام کی بے حد تعریف کی و سراہا اور شرکاءنے کہاکہ پولیس کی کھلی کچہری کے عمل سے عوام اور پولیس میں فاصلے کم ہونگے اور اس موقع پر موجود تمام معززین علاقہ نے پولیس کے آج کے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔