“شہبازشریف واپسی کی تاریخ بتائیں یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے”

392

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں،  ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئےاپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسسس کا آغاز کیا جائے، کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

واضح رہے کہ شہبازشریف گزشتہ سال نومبر سے بڑے بھائی نوازشریف کی علاج کے غرض سے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں کے ان کے وطن واپسی سے متعلق فیصلہ سامنے آیا تھا کہ وہ جلد وطن لوٹ رہے ہیں تاہم وہ اب تک واپس نہیں آئے۔