دنیائے کرکٹ کے معروف امپائر سائمن ٹوفل نے یادگار شہداءپرحاضری دی اورپھول چڑھاتے ہوئے،

251

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیائے کرکٹ کے معروف امپائر سائمن ٹوفل نے جمعرات کو سینٹرل پولیس آفس کراچی کادورہ کیا۔انہوں نے یادگار شہداءپرحاضری دی اورپھول چڑھاتے ہوئے، شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کو سلام اورخراج عقیدت پیش کیا۔

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مہمان کا خوش آمدیدم استقبال کیا۔اس موقع پرسائمن ٹوفل نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن ہے ۔کراچی میں امن وامان کا تمام تر کریڈٹ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔

پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور امن پسند ہیں۔سائمن ٹوفل نے کہاکہ آئی جی سندھ کی جانب سے کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کے لیئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات لائق تعریف ہیں۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہاکہ بین الاقوامی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت دنیا کو ایک پیغام ہے ۔سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کی جانب سے اقوام عالم کو محبتوں بھرا پیغام۔ہم امن پسند اور امن ہی ہمارا پیغام ہے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں اس سلسلے میں اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔