جرمن میں تعینات سفیر امریکا کی خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر

369

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن میں متعین سفیر کو امریکا کے خفیہ ادارے کا سربراہ مقرر کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے تمام تر تنقید اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جرمنی میں موجودہ امریکی سفیر رچرڈ گرنیل کو  ملک کے خفیہ ادارے کا ڈائریکٹر بنانے کااعلان کیا ہے۔

گرینل اب جوزف مگوائر کی جگہ لیں گے جو گزشتہ سال اگست سے قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، چونکہ امریکی صدر نے  رچرڈ گرنیل کو خفیہ ادارہ کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے لہذا اس فیصلے کی سینیٹ سے توثیق ضروری نہیں  تاہم مستقل تعیناتی پر سینیٹ سے توثیق ضروری ہوگی۔

امریکی صدر نے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ رچرڈ گرینل نے ہمارے ملک کی نمائندگی بہتر انداز میں کی ہے اس لیے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں جب کہ جوزف مگوائر نے بھی شاندار کام کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔