ڈی ایس پی کے بیٹے کا ولیمہ تنخواہ ایک لاکھ 56 ہزار اور اخراجات 50لاکھ ،

478

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کو بیٹے کا ولیمہ مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈی ایس پی ایوب بروہی ایس ڈی پی او ٹنڈو آدم ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی،

ایڈیشنل آئی جی نے بھی ولیمے میں شرکت کی اور کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کے بعد ڈی ایس پی کو نوٹس جاری کردیا، ایک لاکھ چھپن ہزار روپے تنخواہ ہے اور ولیمے کے اخراجات 40 سے 50 لاکھ روپے کے درمیان لگتے ہیں،

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ذرائع آمدنی اور اثاثوں سے متعلق 7 روز میں وضاحت پیش کی جائے ، جبکہ ڈی ایس پی ایوب بروہی کو جاری نوٹس کا متن ہے کہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں معاملہ نیب بھیج دیا جائے گا۔