سندھ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو اتھارٹی بنا دیا گیا

525

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو اتھارٹی کا درجہ دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا ہے،

فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر اور سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاہے،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کے تحت کام کرے گی،

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔