بی آر ٹی کے لیے نظرثانی فنڈز بھی کم، مزید اربوں روپے درکار

338

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبہ حکومت کے لیے سوا لاکھ کا ہاتھ بن گیا، منصوبے کے لیے نظرثانی شدہ فنڈز بھی کم پڑ گئے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے حکومت سے اضافی فنڈز مانگ لیے، اتھارٹی کی جانب سے خط میں 4 ارب 28 کروڑ کے اضافی فنڈز مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اضافی فنڈز بس اسٹیشنز اور دیگر امور کے لیے طلب کیے گئے ہیں، ڈیڑھ ارب روپے بس اسٹیشن نمبر 19 اور 31 کے درمیان خرچ ہوں گی، اسی طرح بس اسٹیشن نمبر 1 سے 8 تک کے لیے 98 کروڑ روپے کی  لاگت آئے گی۔

ٹرانزپشاور کے دفتر، بس ڈپو اور پارک کے لیے بھی اضافی ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں جب کہ کنسلٹنٹ کی سپرویچن پر بھی ایک ارب 35 کروڑ روپے کے مزید اخراجات ہوں گے۔