پی ایس ایل 5؛ افتتاحی تقریب جاری

491

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگیا۔

پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کیلئے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

Image

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد اعزاز کی بات ہے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئےشہر کو بھرپور طریقے سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔