پاکستان کوسٹ گارڈ نے 30ارب سے زائد مالیت کی منشیات کو کے تلف کر دیا ۔

329

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈزنے جمعرات کے روز حسن شاہ مزارکے قریب منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں گورنر سندھ جناب عمران اسمٰعیل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے اپنے خطاب میں اس تقریب کا مقصد بیان کیا اور یہ بھی باور کر ایا کہ منشیات کی روک تھام، منشیات کو تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا کیوں ضروری ہے اور منشیات کا ناس ور کس طرح ہماری قوم اور بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ لہذا ہم سب کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ یقینا یہ عین عبادت بھی ہے۔مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

جس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی ا سمگلروں کے خلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج کی اس تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز اسکول کے طلبائ و طالبات کی جانب سے منشیات کے سماجی اور معاشرتی م ±ضر اثرات سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو بھی منشیات کے خلاف کوسٹ گارڈز کی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے نذرآتش کی جانے والی منشیات میں 15043.6کلو گرام چرس، 16.5کلو گرام ہیروئن، 228.430 کلو گرام کرسٹل، 56ٹن چھالیہ اور21203 پیکٹ انڈین گٹکا، جبکہ 7631 شراب کی بوتلیں، اور167 بیئر کے ٹن تلف کر دیے گئے۔نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت194.52ملین ڈالر (30ارب روپے)کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال منشیات کے خلاف عالمی دن کے مناسبت سے اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے تا کہ معاشرے میں اس نا سور کے خلاف اگاہی کو اجاگر کر سکے اور اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔