جرمنی میں شیشہ بارز پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک

296

برلن: جرمنی کے شہر ہناؤ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ  کرکے9 افراد کو ہلاک کریا  جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

جرمن میڈیا کے مطابق   جرمنی کے شہر ہناؤ میں بدھ کے روز  2 مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں  9افراد ہلاک جبکہ  4زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے واقعات دو مختلف شیشہ بارز میں پیش آئے جبکہ ملزمان دو گاڑیوں میں اسلحہ سے لیس ہو کر آئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کی  جانب سے علاقے کو سیل کردیا گیا جبکہ  ملزمان کی تلاش جاری ہے۔