قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا،فردوس عاشق

397

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا۔  

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بلاول صاحب! پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط دوخاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے۔ وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلاول صاحب!آپ نے بس چلانا ہے تو دو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوادیں۔ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔بلاول صاحب عوام کابس چلے توتھرکے معصوم بچوں کے قاتلوں کوعبرت کانشان بنادیں۔عوام کابس چلے توان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کولوہے کازیور پہنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام “شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے” سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا ۔