وکلاء کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

352

لاہور:ایک بار پھر وکلاء نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ملزم کو پولیس کی گرفت سے چھڑوالیا۔  

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو  پولیس پیشی کے لیے جب عدالت  لے کر پہنچی تو درجن سے زائد وکلاء نے پولیس پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم کو پولیس   کی حراست سے چھڑوالیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وکلاء کی جانب سے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ گئی  اورتشدد کا نشانہ بنایا گیاجس کےبعد  وکلاء نے پولیس اہلکاروں  کوکمرہ عدالت میں بند کردیا ،پولیس نے اس واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے 12 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔