حکومت کا خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ

210

حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات  فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔

خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیاہے۔