شہر قائد میں فینسی نمبر پلیٹ ،ٹینڈرگلاسز، جعلی نمبر پلیٹس اور سول کپڑوں میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایک ماہ کے لیے کارروائی کی ہدایت ،

255

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہر میں ایک مہینے کے لئے فینسی نمبر پلیٹ ٹینڈرگلاسز جعلی نمبر پلیٹس اور سول کپڑوں میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے تمان اضلاع کے ایس ایس پیز سے دو ھگنٹے تک مذکوری کاروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔جس کے مطابق تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنی نگرانی میں ہر ضلع میں 5 مقامات پرصبح و شام 2 گھنٹہ مقامی پولیس، ٹریفک پولیس، AVLC اور CPLC پر مشتمل ٹیموں کے ذریعے چیکنگ کرائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف قانون مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس سے جاری ہدایات کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ کی صورت میں گاڑی قبضہ میں لیجائے اور ڈرائیور کو ضابطہ کے مطابق گرفتار کیا جائیگا۔تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ چیکنگ کا کنٹی جنسی پلان کا اجرا کرینگے، اضلاع کے ایس ایس پی بڑی لگثرری گاڑیاں جو خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑی جائیں گی کی تصاویر بزریعہ واٹس اپ ایڈیشنل IG کراچی کو بھیجیں گے اور آج شام 7 تا 9 بجے تک اسنیپ چیکنگ ہوگی۔