چین کا غیر ملکی صحافیوں کو بے دخل کرنے کا حکم

344

چین نے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے کے بعد غیر ملکی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ وال اسٹریٹ جرنل کے تین صحافیوں کو مہلک وائرس سے ہلاکتوں میں اضافے اور وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات  پر تنقید کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ اقدام چین اور غیر ملکی میڈیا  کے تعلقات میں بڑھتی کشیدگی  کی عکاس ہے،  وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا  کہ صحافیوں نے اخبار میں اپنا نکتہ نظر شائع کیا جو کہ نسل پرستی پر مبنی تھا جس کی سرخی میں “چین کو ایشیا کا اصلی بیمار” قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں اب تک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار تجاوز کر گئی ہے جب کہ 75 ہزار متاثرہ ہیں۔