اے وی ایل سی سٹی زون پولیس کی کارروائی6ملزمان گرفتار چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد

384

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی سٹی زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی سٹی زون پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 6 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے شہر کے بیشتر علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور چھینے کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔