عدلیہ مخالف تقاریر، وزیراعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست مسترد

301

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پر اثر انداز ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے ، ماضی میں بھی عدلیہ مخالف تنقید کرنے پر طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو سزائیں دی  گئی تھیں لہذا عمران خان کے خلاف بھی توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔