پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کاروائی 19ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد ،

654

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرزاور پولیس نے سعید آباد،ناظم آباد،کلا کوٹ، بغدادی، کلری، ابراہیم حیدری اور پاپوش نگر کے علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان محمد یاسین سعید،احسان اللہ عرف گھچو، نفاذ اسلام عرف چاچا پٹھان،سلیمان عرف پاگل، اعجاز عرف چھوٹو، قاسم عرف پیارے، بلاول عرف بلال،محمد اسد عرف پنچھی، محمد سعد اور ظفراللہ عرف خیر اللہ کو گرفتارکرلیاہے۔

گرفتارملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے، مسلح لوٹ مار،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق گڈاپ سٹی، کلری، بغدادی، گلستان جو ہر،پریڈی اور صدر کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان سبحان علی،زوہیب،قاسم،غلام فرید،غنی زمان، یاسر شاہ،شہباز علی، ریاض اورسجاد علی کوگرفتار کرلیاگیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے ۔تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔