بے نظیربھٹو کے پھوپھی زاد بھائی کے2ہزار گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف

124

کراچی (آن لائن)سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو شہید کے پھوپھی زاد بھائی کے 2000 گز کے آبائی پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ پلاٹ پر قبضے کے لیے سرکاری دستاویزات میں یوسی سیکرٹری، پراپرٹی ڈیلراور نادرا کا عملہ ملوث ہے۔واضح رہے کہ پلاٹ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے اپنی ہمشیرہ اور طارق اسلام کی والدہ منور بھٹو کو بطور تحفہ دیا تھا۔