گیس متاثرین کے لیے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں

118
زہریلی گیس سے متاثر افراد کے لیے الخدمت کی جانب سے امدادی سرگرمیاںجاری ہیں،سید عبدالرشید عیادت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کی جانب سے کیماڑی متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں گزشتہ 4 روز سے جاری ہیں۔ 40رضاکاروں کی ٹیم نے پراسرار گیس سے متاثرہ افراد کو سیفٹی ماسک اور منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کیں،جبکہ الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے کے پی ٹی اورضیا الدین اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں داخل متاثرین سے ملاقات کی اورا ن کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ذمے داران نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ۔الخد مت کے رضاکار گزشتہ 4روز سے کیماڑی میں متاثرین کو نہ صرف امدادی سامان پہنچا رہے ہیں ،بلکہ ان کی اسپتالوں میں بھی دیکھ بھال کررہے ہیں ۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے رضاکاروں کو ہدایت کی ہے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔