مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 200 روز مکمل

408

سرینگر:مقبوضہ وادی میں بھارت کے بدترین لاک ڈائون کو 200 روز مکمل ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج  کا کرفیو برقرار ہے ،بھارت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنادیا ہے، قابض فوج کی بربریت اور سفاکیت کی وجہ سے کشمیری دنیا سے کٹ کر قید ہوگئے ہیں۔

سیاستدان، حریت رہنمائوں سمیت ہزاروں کشمیری نا معلوم مقام پر قید ہیں، بوڑھے،بچے خواتین سب کے سب مودی کے زیر عتاب ہیں۔

قابض بھارتی فوج آئے روز معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بناتی ہے۔

مسلسل بھارتی پابندیوں سے مقبوضہ کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی، کشمیریوں کے احتجاج پر مودی سرکار اور انتہا پسند حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے جبکہ 200 روز سے مسلسل بھارتی فوج کا محاصرہ اور بدترین ظلم بھی نہتے کشمیریوں کا جزبہ کم نہ کرسکا۔