بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

399

بھارت میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ متعددکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل تاڈو میں مسافر بس تروپور ضلع کے گاؤں اوی ناشی میں ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور سے بس بے قابو ہونے کے سبب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسل جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔