خواتین اوربچوں سے زیادتی کے کیسزاور تفتیشی اموراور ڈی این اے ٹیسٹ کو سندھ حکومت کے قوانین کے مطابق یقینی بنا یا جائے ،

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین اوربچوں سے زیادتی کے کیسزاور تفتیشی امورکے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ویڈیولنک اجلاس آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمشتمل مختلف نوعیت کے مقدمات اورتفتیش ،سندھ حکومت کے قوانین،سندھ پولیس کے ایس او پی کی روشنی میں مقدمات کاجائزہ لیا گیا۔آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تحقیقات، چھان بین اور تمام تر تفتیشی پیش رفت پر عمل درآمدکوعدالتی احکامات کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔

ڈی این اے ٹیسٹ کے لیئے جامعہ کراچی اورلیاقت یونیورسٹی جامشورو کے متعلقہ سے مسلسل رابطوں کویقینی بنایا جائے ۔ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹس کو مقررہ مدّت میں عدالتوں کوفراہم کیا جانا اشد ضروری ہے ۔