پاکستان کسٹم کی کاروائی 11 ہزار کلو گرام انڈین گٹکا اور پان پراگ کی اسمگلنگ کی کو شش نا کام بنا دی ۔

387

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی اورکھارادرپولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا انڈین گٹکااورپان پراگ ضبط کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاویدکو خفیہ اطلاع ملی کہ کھارادرکے علاقے میں قائم گودام میں اسمگل شدہ انڈین گٹکااورپان پراگ کی بھاری مقدارچھپائی گئی ہے
جس پر ڈائریکٹرعرفان جاویدکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹرکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسعدعطاربانی ،سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزدہ ،انٹیلی جنس آفیسرشفع جملی اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے کھارادرپولیس کے ساتھ مل کرمیریٹ روڈپر قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کا 11ہزارکلوگرام انڈین گٹکااورپان پراگ برآمدکرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس کی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے اسمگل شدہ انڈین گٹکااورپان پراگ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔