بھینس کالونی وائن شاپ پر حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

505

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاو ن کے علاقے میں بھینس کالونی پھاٹک کے قریب قائم وائن شاپ پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف ٹاو ¿ن کی حدود بھینس کالونی پھاٹک کے قریب قائم وائن شاپ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے پیٹرول بم سے حملہ کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے،

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائن شاپ میں 2 ملازم موجود تھے جس وقت نامعلوم افراد نے شاپ حملہ کیا، وائن شاپ پر حملہ ہوتے ہی شاپ میں موجود افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، فوٹیج میں وائن شاپ میں آگ لگی ہوئی بھی دیکھی جاسکتی ہے،

ملزمان وائن شاپ پر حملہ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے شاپ پر حملہ کیا۔