اسد عمر کے بیان پر سندھ حکومت کا سخت ردعمل

245

کراچی: وفاق کا سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے اعلان پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بلدیاتی نظام پر ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کا ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلدیاتی نظام پر ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی،صوبائی حکومت نے حالات کے مطابق قانون بنائے جس میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ بلدیاتی نظام کو برا کہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ سے آئے حکمرانوں نے کراچی کا برا حال کردیا ہے بہتر بلدیاتی نظام اور اختیارات دینے تک حالات بہتر نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور میں درخواست لے کر جارہے ہیں۔