نیپالی وفدکا 23 مارچ کو امن گلوبل مارچ کرنے کا اعلان

178

پاکستان میں امن کا پیغام لے کر آنے والے نیپالی وفد نےعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ چھ رکنی وفد جے جگت 2020 کے تحت امن گلوبل مارچ کا پیغام لے کر پاکستان آیا ہے۔ جس کے تحت 23 مارچ کو پریس کلب کے باہرواک کا ہتمام کیا گیا ہے۔

وفد کے سربراہ جگت بسنیت کا کہنا تھا کہ ہمارا پاکستان آنے کا مقصد گلوبل پیس مارچ کا پیغام عام کرنا ہے جسکا کا آغاز ہم نے 2 اکتوبر 2019 میں کیا تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں کے لوگ ہر اچھی چیز میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں گویاپاکستان اورانڈیا کے درمیان بارڈر پر کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور پاکستان نے ہمیشہ معاملہ پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے ہمیں بھی اسی لئےہم امن کا پیغام لے کر آئیں ہیں اور پاکستان سے ایک اچھا پیغام لے کے جائیں گے۔

ہمارا آنے کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ نیپالی طلبہ کس طرح پاکستان آ کے ایکسچینج پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ڈائیریکٹر عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئےکہا کہ کہ ہم نیپالی طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں وہ چاہیں تو یہاں آکر اچھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔