فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا تولیہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔

90

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں روپے کا تولیہ جل کر خاکستر ہوگیا ،

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا کے علاقے فصل ملز کے قریب تولیہ فیکٹری میں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع قریبی فائر بریگیڈ اسٹیشن کو دی گئی ، جہاں سے آگ بجھانے کی گاڑیاں عملہ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ تولیہ کمپنی کی دوسرے عمارت میں لگی تھی ، 3 گاڑیوں کی مدد سے دیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پایا گیا،

ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا تولیہ جل کر خاکستر ہوا ہے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔دوسری جانب فیکٹری میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی کا نفاذ کردیاسخی حسن اور نیپا ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکروں کے ذریعے سیکڑوں گیلن پانی آتشزدگی کے مقام پر پہنچایا گیا۔